ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیسویں پاکستان ویمن ہاکی چیمپئن شپ جاری

تیسویں پاکستان ویمن ہاکی چیمپئن شپ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( شاہ رخ ندیم) تیسویں پاکستان  ویمن ہاکی چیمپیئن شپ کے چھٹے روز بھی مختلف ٹیموں کے مابین مقابلے ہوئے، ایچ ای سی ، اسلام آباد اور واپڈا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق  نیشنل ہاکی سٹیدیم میں پاکستان ویمن ہاکی چیمپئن شپ جاری ہے،  چھٹے روز پاکستان ریلوے اور پاکستان آرمی ، ایچ ای سی اور سندھ وائٹس ، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا، واپڈا اور پنجاب کلرز کے مابین مقابلے ہوئے ، پہلے میچ میں ایچ ای سی نے سندھ وائٹس کو 0-18 سے شکست دی جبکہ اسلام آباد نے کے پی کی کو 0-2 اور واپڈا نے پنجاب کلرز کو شکست دی ، پاکستان ریلوے اور پاکستان آرمی کے مابین میچ ڈرا ہو گیا۔