لاہور میں ایک اور 5 منزلہ پارکنگ پلازہ بنے گا مگر کہاں؟؟

لاہور میں ایک اور 5 منزلہ پارکنگ پلازہ بنے گا مگر کہاں؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راﺅ دلشاد) داتاد ربار آنے والے زائرین اور کارباروی افراد کیلئے بڑی خوشخبری، داتا دربار کے بالمقابل ایک ارب کی لاگت سے  پانچ منزلہ پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لارڈ میئر مبشر جاوید اور سیکرٹری اوقاف نے داتا دربار پارکنگ سائٹس کے دورے کے دوران فوری فزیبلٹی تیار کرنے پر اتفاق کیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ انفراسٹرکچر کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مبشرجاوید کا کہنا تھاکہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر داتا دربارہ کے بالمقابل تین سے پانچ کنال کی جگہ کا دورہ کیا گیا، ایک ارب کی لاگت سے بننے والے پارکنگ پلازہ میں تقریباً 500 گاڑیاں اور 100 موٹر سائیکلز پارک کی جاسکیں گی۔

 پلازے کی لاگت کے بارے میں ورکنگ پیپرز بھی جلد تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن کے مطابق پارکنگ پلازہ داتا دربار کے سامنے اور بیسمنٹ میں پارکنگ سکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer