ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل مالکان بھی پیسے کمائیں، لاہور میں نئی سروس متعارف

موٹر سائیکل مالکان بھی پیسے کمائیں، لاہور میں نئی سروس متعارف
کیپشن: City42 - Cream introduced Motorcycle Service
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آزادی چوک(فہد علی):  ٹیکسی سروس  فراہم   کرنے والی کمپنی کریم نے لاہور میں موٹر سائیکل سروس متعارف کروا دی ۔کریم کے برانڈ ایمبیسیڈر کرکٹر شعیب اختر نے موٹر سائیکل چلا کر سروس کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق کریم کے زیراہتمام آزادی چوک سے بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں کریم کے برینڈ ایمبیسیڈر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی موجود تھے۔ ریلی کا مقصد عوام کو کریم بائیک جیسی نئی سروس سے آگاہی دینا تھا۔ ریلی میں موٹرسائیکلوں پر کریم کا عملہ بھی موجود تھا۔ جن کے ہاتھوں میں کریم کے جھنڈے تھے۔ ریلی شعیب اختر کی سربراہی میں آزادی چوک سے قذافی سٹیڈیم پہنچ کر ختم ہوگئی۔

اس موقع پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ'' کریم '' لاہوریوں کے لئے بائیک سروس شروع کر رہا ہے۔  جو خوش آئندہے۔  اس سروس کے ذریعے لاہوریے آسانی سے کم ریٹس پر اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے اور موٹرسائیکل مالکان بھی پیسے کما سکیں گے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کریم کی طرف سے اگلی بائیک سروس ان کے شہر راولپنڈی میں شروع کی جائے گی۔