اسوہ فاطمہ: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر نکاسی آب آپریشن رات نو بجے بھی زور و شور سے جاری ہے۔
اب تک جی پی او،ریلوے اسٹیشن ،ایمپریس روڈ، کوپر روڈ ،شاہ جمال کا علاقہ کلیئر کیا جا چکا ہے جبکہ لٹن روڈ، ایک موریہ پل ،اللہ ہو چوک ،جوہر ٹاون ،چو برجی کے علاقے بھی کلیئر کر دیئے گئے۔
قرطبہ چوک ،ٹکہ چوک، لکشمی چوک،رسول پارک سے بھی بارش کا پانی مکمل نکل چکا ہے۔ مال روڈ، ڈیوس روڈ، برکت مارکیٹ، گلبرگ، شادمان ، لارنس روڈ بھی کلیئر ہو گئے ہیں۔
ایم ڈی واسا نے بتایا ہے کہ آج بہت شدید بارش سے جمع ہونے والا پانی اب تک برسات کے دوران سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی سے زیادہ تھا، لیکن شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے آج خصوصی کوشش کی گئی اور نکاسی آب آپریشن اب بھی تیزی سے جاری ہے ،باقی علاقوں کو جلد کلیئر کر لیا جائے گا،۔
نکاسی آب آپریشن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
شہریوں اور شہر کی سڑکوں پر جمع پانی کا جائزہ لینے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ آج جمعرات کی صبح ہونے والی غیر معمولی بارش سے شہر بھر میں سڑکوں، گلیوں میں جمع ہونے والا پانی غیر معمولی تھا، بہت سے علاقوں میں بارش کے چالیس سال کے ریکارڈ ٹوٹ گئے لیکن پھر یہ حیرت ناک منظر دیکھا گیا کہ بہت سے علاقوں سے پانی غیر معمولی سرعت کے ساتھ نکال دیا گیا۔