ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 گھنٹوں کی مسلسل طوفانی بارش کا پانی  چند گھنٹوں میں کلیئر،عظمی بخاری

 7 گھنٹوں کی مسلسل طوفانی بارش کا پانی  چند گھنٹوں میں کلیئر،عظمی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان خادم : سات گھنٹے کی مسلسل طوفانی بارش کےپانی کوچند گھنٹوں میں کلیئر کردیاگیا، وزیر اعلیٰ نےبارش کے پانی کومحفوظ کرنےکیلئےپلان مانگ لیاہے،وزیر اطلاعات عظمی بخاری  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےمون سون کےتاریخی سپیل میں نکاسی آب کےبہترین انتظامات کیے۔ پراپیگنڈا سیل پرانی ویڈیوز وائرل کرکے جھوٹ پھیلا رہا ہے۔

عظمی بخاری نےڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کی۔وزیر اطلاعات عظمی بخاری نےکہا لاہور میں مون سون بارشوں کا چوالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔سات گھنٹوں کی مسلسل طوفانی بارش کا پانی دو سے تین گھنٹوں میں کلیئر کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ نے بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کےلئے پی ڈی ایم اے سے پلان بھی مانگ لیا ہے۔
وزیر اطلاعات کاکہناہے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بارش کا پانی جمع ہوا تھا، جسے فوری طور پر صاف کردیا گیا۔ لاہور کے کسی سرکاری ہسپتال میں اب بارش کا پانی موجود نہیں۔ جن نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے وہاں آپریشن جاری ہے۔
عظمی بخاری کامزیدکہناتھا پراپیگنڈہ سیل کو بارشوں کا پانی سڑکوں پر نہیں ملا تو پرانی ویڈیوز وائرل کردیں۔ کے پی حکومت کی کارکردگی سے مایوس لوگ مریم نواز کی بہترین حکومت سے پریشان ہیں۔ پنجاب حکومت ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کرتی نظر آئے گی