عابد چودھری: شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں علی رضا ،احتشام مسیح، امتیاز ، عروج الحسن، غلام مصطفی شامل ہیں، ملزمان سےچوری شدہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور پستول برآمد کرلیا گیا۔ 5رکنی بھالو چور گینگ عرصہ دراز سے موٹر سائیکلیں چوری کر رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔