ورلڈ کپ شیڈول، پاکستان پانچ دن میں  تین مشکل میچ کھیلنےپر مجبور

Pakistan India match fixed on October 14, PCB accepts new schedule, Three matches in Five days,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دو میچوں کے شیڈول میں تبدیلی پر رضامندی ظاہر کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان ٹیم اب پانچ روز میں تین میچز کھیلے گی  جن میں بھارت کے ساتھ میچ بھی شامل ہے۔

پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ جو چھ اکتوبر کو حیدر آباد میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا وہ میچ  چار روز آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ اب  یہ میچ   دس اکتوبر کو حیدر آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 12 کی بجائے 10 اکتوبر کو کرانے پر غور کیا جارہا ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کی بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کا 10 اکتوبر کا میچ ڈے نائٹ ہوگا جبکہ 10 اکتوبر کو انگلینڈ بنگلا دیش کا میچ اب ڈے میچ ہوگا۔  آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا، انگلینڈ بمقابلہ افغانستان اور نیوزی لینڈ بنگلا دیش میچ ایک ایک دن پہلے ہوسکتے ہیں۔

 پی سی بی نے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول میں ردوبدل پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو  کوئی اعتراض نہ ہونے کا تحریری جواب بھجوا دیا ہے جس کے بعد  بھارتی کرکٹ بورڈ   آئی سی سی حکام کی مشاورت سے اپ ڈیٹ شیڈول جاری کرے گا جس میں اہم ترین  پاکستان اور بھارت کا میچ ہے جو ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق احمد آباد میں  اب ایک روز پہلے 14 اکتوبر کو ہوگا۔

ورلڈ کپ کا پانچ اکتوبر سے آغاز ہورہا ہے۔