پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، تاجران کا احتجاج کا اعلان

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، تاجران کا احتجاج کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجر برادری میں شدید غم و غصہ,  مرکزی تنظیم تاجران کا احتجاج کا اعلان کردیا ، کاشف چوہدری کا کہنا ہے حکومت نے حالیہ اضافہ واپس نہ لیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔
 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرتاجربرادری سراپا احتجاج ہے۔ صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگومیں کہاہےحکمرانوں نے جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ۔عوام اور تاجروں کیلئے بجلی کے ناقابل برداشت بلز ادا کرنا ناممکن ہو چکاہے۔ حالیہ اضافےنےعوام کے منہ سے روٹی کا سوکھا نوالہ بھی چھین لیا ۔کاشف چوہدری نے مزید کہاہےکہ حکومت فی الفور بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لے۔ قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے کی صورت میں ملک بھر میں احتجاج شروع کریں گے.