عابد چودھری: گلشن راوی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ اور منشیات فروش سمیت 3 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا۔
گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش پرویز عرف پیجا کو گرفتار کرلیا، ملزم تعلیمی اداروں،مارکیٹس،تفریحی مقامات کے اطراف منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم پرویز کے قبضہ سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے کارروائی کے دوران سٹریٹ کرائم میں ملوث ریکارڈ یافتہ گینگ کے 2 ارکان آکاش عرف کاشی اور فخر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ڈکیتی، راہزنی، جھپٹا اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔