ڈینگی ڈیش بورڈ پر جعلی سرگرمیاں اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

 ڈینگی ڈیش بورڈ پر جعلی سرگرمیاں اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینےکیلئے ڈی سی کے شہرکےمختلف علاقوں کے دورے، رافعہ حیدر کا کہنا ہے ڈینگی ڈیش بورڈ پر جعلی سرگرمیاں اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 ڈی سی لاہور رافعہ حیدرنےشہر کے مختلف علاقوں میں انسداد ڈینگی ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا ۔انہوں نے قلعہ گجر سنگھ، ریلوے سٹیشن، بیڈن روڈ اور ملحقہ علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اس موقع پررافعہ حیدر نے کہا ڈیش بورڈ پر روزانہ انسداد ڈینگی کے حوالےسے سرگرمیوں کو اپ لوڈ اور مانیٹر کیا جائے۔جعلی سرگرمیاں اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تمام ہاٹ سپاٹس کو سو فی صد کور کیا جائے۔ کہیں بھی بارشی پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ڈی سی نے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں خود مانیٹرنگ کرنےکا بھی حکم دیاہے ۔