قومی ہاکی ٹیم ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھارت کے شہرچنئی پہنچ گئی

Asian Champions Trophy, Hockey team, Pakistan, China, India, City42
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ہاکی ٹیم ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھارت پہنچ گئی ۔ قومی ہاکی ٹیم  پرسوں 3 اگست سے ملائیشیا کے خلاف مہم شروع کرے گی ۔

چنائے میں 3 اگست تا 12 اگست کھیلی جانے والی ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی۔ قومی پلیئرز نے واہگہ بارڈر سےامرتسر س تل بذریعہ سڑک سفر کیا اور امرتسر سے بزریعہ ہوائی جہاز بنگلور  کا سفر کیا۔

قومی کھلاڑی رات 9 بجے ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کے  میزبان شہر چنائے پہنچیں گے۔ پاکستان 3 اگست کو ملائشیا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گا۔ اگلے ہی روز  پاکستان کا کوریا سے مقابلہ ہو گا۔ 6 اگست کو جاپان  اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے جبکہ 7 اگست کو  پاکستانی ٹیم کا چین کی ٹیم سے آمنا سامنا ہو گا۔  پانچویں میچ میں 9 اگست کو روایتی حریف بھارت سے زور کا جوڑ پڑے گا۔  ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔