سبزی منڈیوں میں متعدد سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

سبزی منڈیوں میں متعدد سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ دلاور : سبزی منڈیوں میں متعدد سبزیوں کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ ,  سرکاری ریٹ لسٹ اور بازاروں میں فروخت ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں فرق برقرار ہے۔
 پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 52 روپے ،بازار میں 65 ۔ٹماٹر درجہ اول سرکاری قیمت 130 روپے ،شہر میں 145 ۔ لہسن دیسی سرکاری نرخ 250 ، بازاروں میں 330۔ ادرک سرکاری ریٹ 895 روپے لیکن بازاروں میں 970 روپے کلو فروخت ہوئے۔ سبز مرچ درجہ اول ریٹ لسٹ کے مطابق 100 روپے ،اوپن مارکیٹ میں 105۔آلو 72 کے بجائے 80، لیموں دیسی سرکاری قیمت 160 روپے ،بازار میں 170۔ بھنڈی سرکاری نرخ 100 روپے ،اوپن مارکیٹ میں 120 روپے کلو بیچی گئی۔ بینگن سرکاری ریٹ 125 روپے ، اوپن مارکیٹ میں 135 ۔بند گوبھی ریٹ لسٹ کے مطابق 70 جبکہ مارکیٹ میں 80۔ شملہ مرچ سرکاری ریٹ 200 جبکہ مارکیٹ میں 220 روپےکلو فروخت ہوئی۔