ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: شہر لاہورکے تمام ریجنل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ دفاتر میں آن لائن تجدید کا عمل شروع کر دیا گیا۔ 

 آن لائن تجدید کیلئے 1000 روپے اضافی فیس مقرر کر دی گئی ہے،معمول کے پاسپورٹ کیلئے اب 3 کی بجائے 4 ہزار روپے فیس جمع کروانا ہو گی۔ ارجنٹ فیس پر 5 کی بجائے 6ہزار روپے ادائیگی کرنا ہو گی،آن لائن درخواست جمع کروانے والے سائلین کے پاسپورٹس کی ہوم ڈلیوری ہو گی۔ 

سائلین پاسپورٹس کی تجدید کے لئے آن لائن درخواست جمع کروا سکیں گے ،آن لائن درخواست کیساتھ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی لگانا ہو گی۔

 درخواست جمع کروانے پر معمول کے مطابق پاسپورٹس کی ہوم ڈلیوری ہو سکے گی۔