پیپلز پارٹی کا بے وفائی کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

 پیپلز پارٹی کا بے وفائی کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ الیکشن میں بے وفائی کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ یہ فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، فیصلے کی زد میں آنے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جن سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ حاصل کرکے ریٹرننگ افسر کو جمع نہیں کرائے تھے ان میں فردوس عاشق اعوان، قیوم جتوئی فیملی، شوکت بسرا، نوشیر لنگڑیال، کاشف نوید پنسوتہ ، ڈاکٹر جاوید گنجال سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ ان تمام رہنماؤں نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے لیے سینئر پارٹی رہنماؤں سے سفارشیں کرائی ہیں لیکن بلاول بھٹو نے انکار کردیا ہے، یہ تمام رہنما پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں چلے گئے تھے۔

چیئرمین کی ہدایت پر امیدواروں کی فہرستوں میں پارٹی چھوڑنے والوں کے نام شامل نہیں کیے جارہے اور انہیں ہرگز معافی نہیں دی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، نئیر بخاری ، عبدالقادر شاہین، رخسانہ بنگش اور سنئیر رہنما شریک تھے۔