ویب ڈیسک: اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے۔اس کمی کے بعد ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 217 روپے 92 پیسے ہو گئی۔
قیمت میں کمی کے نتیجے میں ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو کے گھریلو سلنڈر پر 29 روپے 56 پیسے کم ہو گئے۔اوگرا کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 571 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 600 روپے 97 پیسے کا تھا۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہو گا۔