ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاریخ کا سب سے مختصر دن کونسا ؟ حیران کن معلومات

تاریخ کا سب سے مختصر دن کونسا ؟ حیران کن معلومات
کیپشن: universe
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : 29 جولائی کو زمین نے اپنے محور میں ایک چکر 24 گھنٹے سے قبل مکمل کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا ادارے کے مطابق گزشتہ 60 برسوں کے دوران زمین کی اپنے محور میں گھومنے کی رفتار میں تیزی آئی ہےجس کے باعث ایک دن کا دورانیہ 24 گھنٹوں سے کم ہو رہا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق 29 جولائی کو یہ دورانیہ 1.59 ملی سیکنڈز تک کم ہوا تھا۔

مشاہدے کی بنیاد پر محققین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر مختصر دورانیے کے دنوں کا یہ آغاز ہے ، جبکہ سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ زمین کی تیز رفتاری سے گھومنے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے۔

سائنسدانوں کے ایک گروپ کے مطابق اس کی اہم وجہ موسمیاتی تبدیلی ہوسکتی ہے جبکہ کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین کی تیز رفتاری سے گھومنے کا تعلق زمینی قطبین کی حرکات سے ہوسکتا ہے۔ 

اس سے قبل 19 جولائی2020 کو زمین نے اپنا محور 1.47 ملی سیکنڈز قبل ہی مکمل کرلیا تھا جسے سائنسدانوں نے 1960 سے اب تک کا مختصر ترین دن قرار دیا تھا۔