ماہ محرم سےمتعلق عا صم اظہر کا اپنے فالووزکیلئےاہم پیغام

ماہ محرم سےمتعلق عا صم اظہر کا اپنے فالووزکیلئےاہم پیغام
کیپشن: asim azhar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی معروف  گلوکار  عاصم اظہر  نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر سٹوری  لگائی ہے جس میں انہوں نے اپنے فالوورز کو  واقعہ کربلا اور اسلامی سال کے پہلے اور تاریخی مہینے محرم الحرام سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نوجوان نسل کے ہردل عزیز مشہور و معروف گلوکار  عاصم اظہر    نے سوشل میڈیا پر  اپنے فالوورز  کو ایک پیغام دیا ہے جس میں  انہوں نے کہا ہے کہ ماہ محرم کا مہینہ شروع ہو گیا ہے  جتنے بھی میرے فالو ورز   ہیں میں سب کو  یہ کہنا چا ہتا ہوں کہ   اگر کوئی حضرت امام حسین ؑاور واقعہ کربلا سے متعلق نہیں جانتا تو کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ابھی بھی دیر نہیں ہوئی براہِ کرم واقعہ کربلا اور حضرت امام حسین ؑسے متعلق تحقیق کریں  اور اس کے بارے میں پڑھیں کہ اصل میں یہ ہے کیا۔

مزید عاصم  اظہر نے اس حوالے سے کہا کہ  اس واقعے کاتعلق صرف اسلام سے  نہیں بلکہ انسانیت سے ہے، ہمارے نبی کریم محمد مصطفیٰﷺ کے نواسے کی یہ قربانی انسانیت سے متعلق ہے۔عاصم اظہر کا اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کیوں ناں اس بار محرم کے مہینے میں اس کے بارے میں پڑھا  اور جانا جائے ۔ 

واضع  رہے کہ عاصم اظہر  کے گانے نا صرف  پاکستانن میں بلکہ پاکستان سے باہر  بھی مقبول ہیں اور ساشل میڈیا پر آئے دن اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں اور اپنے مداہوں سے رابطے میں رہتے ہیں ۔