وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کا ایک اور بڑافیصلہ

Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام تحصیلوں میں ریسکیو1122 کو توسیع دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کا دائرہ کاربڑھایا جائے گا، حکومت ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی۔

موٹر بائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار رواں برس پنجاب کے مزید 27 اضلاع تک بڑھا یاجائے گا، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 صوبے کا قابل قدر او رباعث فخر ادارہ ہے۔

اس قبل وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8،8 لاکھ روپے مالی امداد دے گی، گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی جائے گی۔