ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ بننے لگا

لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ بننے لگا
کیپشن: Vaccination Drive making record everyday
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی ڈور ٹو ڈور سوشل موبلائزیشن ویکسی نیشن مہم میں تیزی ، لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 56,877 شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ویکسی نیشن کا ایک نیا ریکارڈ بننے لگا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 549,675 افراد کو ویکسین لگائی گئی ،یہ صوبے میں کسی بھی ایک دن میں کی گئی ویکسینیشن کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 56,877 شہریوں کو ویکسین لگائی گئی,لاہور میں اب تک مجموعی طور پر 2,671,582 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز  عالمی ادارہ صحت کے جاری بیان کے مطابق کورونا کی بھارتی قسم نے اس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے ہیں،ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو تیزی سے نشانہ بناتا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق چار ہفتوں کے دوران کورونا کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیلٹا ویریئنٹ 132 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

 کورونا وائرس کی بھارتی قسم دنیا کے 132 ممالک میں پھیل گئی،عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ دنیا بھارتی کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے، اس سے پہلے کہ مزید خطرناک اقسام سامنے آ جائیں، بھارتی کورونا ایشیا سے لے کر افریقہ تک 132 ممالک میں پھیل گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer