(ویب ڈیسک)شیخوپورہ میں سائنرجی کیمیکل انڈسٹری نزدمنڈیالی ٹال پلازہ لاہور روڑ پر انڈسٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 4 فیکٹری ملازم جھلس گئے،زخمیوں کو میوہسپتال لاہور منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں سائنرجی کیمیکل انڈسٹری نزدمنڈیالی ٹال پلازہ لاہور روڑ پر انڈسٹری میں آگ لگ گئی،آگ سٹیم لائن پھٹنے کی وجہ سے لگی جو بجلی کی تاروں اور پھر مشنری تک پھیل گئی، آگ لگنے سے 4 فیکٹری ملازم جھلس گئے، ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پا کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
آگ سے جھلسنے والے ملازموں کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے طبی امداد دیتے ہوئے میوہسپتال لاہور منتقل کردیا،جھلسنے والوں میں محمد اعجاز، محمد احمد، عرفان اور محمد اصغر شامل ہیں،آگ لگنے اور بلڈنگ گرنے سے تقریباً 1 کروڑ مالیت کا نقصان ہوا جبکہ بروقت آگ پر قابو پا کر تقریباً 5 کروڑ مالیت کی مشنری اور سامان کو محفوظ کر لیا۔
اطلاع کے مطابق لاپور روڑ نزد منڈیالی ٹال پلازہ پر واقع پولی تھین بیگز بنانے والی سائنرجی انڈسٹری میں بوئلر کی سٹیم لائن پھٹنے سے مشنری شیڈ گر گیا اور بجلی کی تاروں کو آگ لگ گئی جو پھیلتے ہوئے مشنری تک پہنچ گئی جس سے مشنری پر کام کرنے والے 4 ملازم جھلس گئے،ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ جھلسنے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔