سگریٹ، کولڈ ڈرنکس اُدھار نہ دینے پر دکاندار پر فائرنگ؛ فوٹیج منظر عام پر

سگریٹ، کولڈ ڈرنکس اُدھار نہ دینے پر دکاندار پر فائرنگ؛ فوٹیج منظر عام پر
کیپشن: Firing on shop CCTV
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)کولڈ ڈرنکس اور سگریٹ کا اُدھار نہ کرنے پر تین لوگوں کا دکاندار پر تشدد، فائرنگ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے شہر میں عدم برداشت کی صورتحال کو بے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سگریٹ اور کولڈ ڈرنکس کا ادھار نہ کرنے پر دکاندار پہ تشدد اور فائرنگ کا واقعہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں ملزمان کو پان شاپ پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بناتے اور فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، متاثرہ دکاندار جاوید کے مطابق ملزم نادر خان، عقیل خان اور احتشام خان کیخلاف تھانہ نواب ٹائون میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔

دوسری جانب سے غیرمقامی افراد کی مالی حالت کمزور ہونے سے گھریلو حالات نامساعد ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں رہنے پر اکثر لڑائی کے واقعات ہورہے ہیں،معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔

عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق عدم برداشت کسی بھی جرم کی سب سے بنیادی وجہ ہے،  اگر صرف برداشت کی صلاحیت کو مضبوط کر لیا جائے تو کسی بھی معاشرے سے 90فیصد جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات حقیقت کے بالکل قریب ہے کیونکہ ہر جرم کی داستان کے پیچھے عدم برداشت کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer