(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکار شہزاد رائے کو ایک مداح کی جانب سے شادی کی انتہائی دلچسپ پیشکش کی گئی ہے۔سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شادی کا انوکھاانداز اپنایا گیا۔
ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے مٹھائی اور سبز چائے کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ سبز چائے کو ہمیشہ مٹھائی پر ترجیح دینا چاہیے کیونکہ زندگی میں جو تھوڑی خوشی مل سکتی تھی وہ بھی نہ ملے۔
شہزاد رائےکے ٹوئٹ پر جہاں دیگر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے تو وہیں ایک خاتون صارف نے اُنہیں شادی کی انوکھی پیشکش کر دی۔ثناء خان نامی خاتون صارف نے شہزاد رائے کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ مجھ سے شادی کر لیں کیونکہ میں آپ کو روزانہ اپنے خون سے سبز چائے بنا کر دیا کروں گی۔
’’خاتون صارف کی اس انوکھی پیشکش پر ٹوئٹر صارفین نے خوب قہقہے لگائے تو وہیں شہزاد رائے بھی خاموش نہ رہ سکے۔شہزاد رائے نے خاتون صارف کی پیشکش پر کہا ہے کہ براہ مہربانی ایسی باتیں نہ کہیں ورنہ لوگ مجھے ویمپائر کہنا شروع کر دیں گے۔
Please don’t say such things otherwise people will start calling me vampire ???? https://t.co/4FQHc6OewA
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) July 31, 2021
شہزاد رائے کے رد عمل پر خاتون صارف نے کہا کہ ’اب آپ نے مجھے جواب دے ہی دیا ہے تو مجھ سے شادی بھی کر لیں۔
خیال رہے کہ گلوکار شہزاد رائے ماضی میں سیاسی و سماجی مسائل پر گانے بناتے رہے ہیں اور ان کے گانوں نے ماضی میں بھی لوگوں کو نہ صرف سماجی مسائل کو سمجھنے بلکہ سیاسی گتھیوں کو سلجھانے میں مدد کی۔