ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی

 نذیر چوہان نے شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی
کیپشن: نذیر چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: نذیر چوہان کا شہزاد اکبر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، الزامات واپس لے لیے، دل آزاری پر معافی مانگ لی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان کے درمیان شدت اختیار کرنیوالے تنازعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔

حکومتی رکن اسمبلی نذیر چوہان نے شہزاد اکبر پر لگائے گئے الزامات واپس لیتے ہوئے معافی مانگ لی ہے، نذیرچوہان نے پی آئی سی سے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ شہزاد اکبر کے حوالے سے کہا تھا کہ انکا تعلق کس گروپ سے ہے؟ وضاحت کریں، اُنہیں لگتا ہے کہ شہزاد اکبر نے اپنا عقیدہ کلیئر کر دیا ہے، نذیرچوہان کاکہنا ہے شہزاد اکبر کا پہلےایک بیان آیا اب دوسرا آیا ہے،جس سےمعاملہ کلیئر ہوگیا ہے، اگر انکے بیان سے شہزاد اکبر کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معافی مانگتے ہیں، اللہ پاک انہیں اور انکے بچوں کو اپنی امان میں رکھے۔