عید الاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار

عید الاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(زاہد چودھری)عید الاضحیٰ پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیدیا دیدیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں تمام سی ای اوز ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کو عید کی تعطیلات میں قرنطینہ میں رہنے کی نگرانی کریں۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب بھی اس سے ملنے سے اجتناب کریں تاکہ کورونا کا پھیلاو روکا جاسکے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے کورونا کے مریض میں مبتلا شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے پیاروں کو خود سے دور رکھیں تاکہ وہ بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ عید الالضحی کے موقع پر کورونا سے بچاؤ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ  لاہور  میں کورونا وائرس کی شدت ہرگزرتے دن کے ساتھ کم ہورہی ہے، لاہور میں 59 نئے کورونا کیسزکی تصدیق ہوئی ہے لیکن کورونا سےکوئی موت واقع نہیں ہوئی،لاہور میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 822 اور کیسز 47ہزار469 ہوگئے،رکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 30 مریض آئسولیشن وارڈز،23 آئی سی یو اور 10 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

پنجاب بھرمیں کورونا کے 184 نئے مریض سامنے آئے اور 2 اموات کی تصدیق کی گئی ہے،صوبے میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد92 ہزار873 اور اموات 2ہزار142 ہو گئی ہیں، کورونا سےصوبے بھر میں اب تک 82ہزار541 مریض صحتیاب ہوچکےہیں،،جبکہ کورونا کی تشخیص کیلئے 7لاکھ33ہزار365 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں

لاہورکےہسپتالوں میں بھی کورونا کےمریضوں میں کمی آرہی ہے،اس وقت سروسز ہسپتال،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال،سید مٹھا ہسپتال،میاں منشی ہسپتال اورسوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں کورونا کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer