عید الاضحٰی پر بھی مسیحا دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف

 عید الاضحٰی پر بھی مسیحا دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) عید الاضحٰی پر بھی مسیحا دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا میو ہسپتال کے سرجیکل وارڈ اورایمرجنسی کا دورہ، ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی خدمات کو سراہا گیا۔

عید الاضحٰی پر جہاں ہر کوئی اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے میں مصروف ہے وہیں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس سرکاری ہسپتالوں میں بدستور دکھی انسانیت کی خدمت پر مامور ہیں، وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعود گوندل نے ہسپتال کےسرجیکل وارڈ اور ایمرجنسی کا دورہ کیا، پروفیسر ڈاکٹر امیر افضل، ڈاکٹرسلمان کاظمی سمیت سینئر ڈاکٹرز بھی ان کےہمراہ تھے، وی سی کنگ ایڈورڈ نےعید کے روز ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور طبی عملےکی خدمات کوسراہا۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ عید پر اپنے پیاروں کو چھوڑ کر ڈاکٹرز اور طبی عملے کا ڈیوٹی دینا قابل ستائش ہے، وائس چانسلر یونیورسٹی نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ کورونا وبا سے چھٹکارے کیلئے عید پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

 

پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز کوعید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے ان کےساتھ کیک بھی کاٹا۔

ذرائع کے مطابق چار ماہ اور دو عیدیں، مسیحائوں کو خصوصی الائونس نہ ملا، بزدار سرکار کا وعدہ وفا نہ ہوسکا،کورونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ ڈاکٹرزاور طبی عملہ خصوصی الائونس سے محروم، حکومت نے ڈاکٹرز اور عملے کی کورونا فنڈ کے نام پر کاٹی گئی تنخواہ بھی واپس نہیں کی۔

کورونا وبا کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار نبھانے والے مسیحائوں کیلئے بزدار سرکار نے اپریل سے خصوصی الائونس دینے کا اعلان کیا تھا، بنیادی تنخواہ کے برابرالاونس دینے کیلئے کورونا ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی فہرستیں بھی لے لی گئیں، چار ماہ گزر گئے اور دوسری عید آگئی لیکن بزدار سرکار اپنے اعلان پر عملدرآمد نہیں کرسکی، ڈاکٹرز اور طبی عملہ یہ عید بھی خصوصی الائونس ملنے کی آس لگائے گزرے گا، اس کے علاوہ بزدار سرکار اپریل میں کورونا فنڈ کے نام پر ڈاکٹرز کی کاٹی گئی دو دن کی تنخواہ بھی تاحال واپس نہیں کرسکی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer