ٹڈی دل، چین نے پاکستان کو 12 جدید ترین ڈرونز دے دیئے

ٹڈی دل، چین نے پاکستان کو 12 جدید ترین ڈرونز دے دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ٹڈی دل کے خاتمے میں مدد دینے کے لئے پاکستان کو زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے 12 جدید ترین ٹی 16 ڈرون فراہم کر دیئے۔


تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے قومی اور عسکری قیادت بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں، وفاقی وزیر سیّد فخر امام بھی حالیہ عرصے کے دوران اس بیماری سے نجات دلانے کے لیے کافی متحرک ہیں۔ملک کے مشکل حالات میں چین بھی پاکستان کو اس وباء سے بچانے کے لیے مدد کو آگے آیا ہے.

چینی سفیر نے این ڈی ایم اے، وفاقی وزیر سیّد فخر امام اور دیگر حکام ملاقاتیں کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ اسی حوالے سے خبر آئی ہے۔چین نے ٹڈی دل کے خاتمے میں مدد دینے کے لئے پاکستان کو زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے 12 جدید ترین ٹی 16 ڈرون فراہم کر دیئے۔


بیجنگ ڈرونز کو چلانے اور مقامی افراد کو تربیت دینے کیلئے تکینکی معاون عملہ بھی بھیجے گا۔ آپریٹر کھیت میں موجودگی کے بغیر ایک ہی وقت میں پانچ ڈرونز کو کنٹرول کرسکے گا۔یاد رہے کہ ٹی سولہ کا شمار جدید ترین زرعی ڈرونز میں ہوتا ہے جو خودکار طریقے سے رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer