ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پنجاب کا اجلاس، 14 ارب 10 کروڑ کی منظوری

ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پنجاب کا اجلاس، 14 ارب 10 کروڑ کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پنجاب حکومت نے غیر رسمی تعلیم، پانی کے تحفظ اور سیلابی ریلوں سے حفاظتی تدابیر کے منصوبوں کیلئے 14 ارب 10 کروڑ روپے کی منظوری دیدی۔

چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کی سربراہی میں صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترقیاتی سکیموں میں پنجاب نان فارمل ایجوکیشن منصوبہ کیلئے 8 ارب 48 کروڑ 87 لاکھ 73 ہزار روپے کی منظوری ی گئی، تعلیم سب کیلئے منصوبہ کیلئے 62 کروڑ 85 لاکھ 19 ہزارروپے منظورکئے گئے۔

صوبہ پنجاب میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم کے تحت12 مستقل ویٹ اسٹیشن اور 36   موبائل ویٹ اسٹیشن کیلئےفنڈزمنظورہوئے جبکہ مذکورہ سکیم کے سول ورکس اور تعمیرومرمت کے قیام کیلئے76 کروڑ63 لاکھ 90 ہزارروپے منظورہوئے۔

دوسری جانب پنجاب واٹرریسورس مینجمنٹ پروگرام کے منصوبہ جات کی فزبلٹی کیلئے91 کروڑ90 لاکھ20 ہزار روپے منظوراورضلع میانوالی میں ہکلا پُل سی پیک کی حفاظت کے سلسلہ میں دریائے سندھ کے تعمیراتی کام کیلئے 2 ارب 76 کروڑ 15 لاکھ 47 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

سیلابی ریلے سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے ضمن میں پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے 54 کروڑ36 لاکھ 80 ہزارروپے منظور کیے گئے۔