(سٹی 42) پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا، سوزوکی آلٹو وی ایکس میں 1 لاکھ 36 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا۔
نئے پاکستان میں ذاتی سواری خریدنا خواب بن گیا، پاک سوزوکی نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، سوزوکی آلٹو وی ایکس آر1 لاکھ 37 ہزار اضافے کے بعد 12 لاکھ 38 ہزار کی ہوگئی، سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل 1 لاکھ 38 ہزار اضافے کے بعد 14 لاکھ 11 ہزار کی ہوگئی، سوزوکی وٹارا جی ایل ایس 6 لاکھ 95 ہزار اضافے کے بعد 49 لاکھ 90 ہزار کی ہوگئی۔
چودھری ادریس کا کہنا ہے کہ حکومت مقامی کارساز کمپنیوں کو کنٹرول نہیں کر رہی، چند روز قبل میاں اسلم سے ملاقات کر کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، تحفظات سے آگاہ کرنے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے سے مارکیٹوں میں گاہک نہیں، حکومت کی عدم توجہ سے کار لائن کا کاروبار مکمل تباہ ہو چکا۔