زین مدنی حسینی: عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی تین لالی وڈ فلمیں عید سے تین روز قبل ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی جائیں گی۔
لالی وڈ انڈسٹری کی تین نئی فلمیں جو عید کے روز سے ریلیز ہونا تھیں وہ تین دن روز قبل یعنی جمعہ نو اگست کو ہی سینما گھروں میں لگ جائیں گی ان میں پرے ہٹ لو، سپر سٹار اور ہیرمان جا شامل ہیں۔ عید الاضحی آرہی ہے بارہ اگست پیر کے روز اور فلموں کوریلیز کیا جاتا ہے جمعہ کے روز سے اس لئے فلمیں عید سے تین روز قبل ہی سینماوں میں لگ جائیں گی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ تہوار کی فلمیں تہوار سے پہلے ہی سینماوں میں لگیں گی اور پھر پورا ویک کامیاب بزنس کریں گی۔ لاہوریوں کو اب نئی فلمیں عید سے قبل ہی ملیں گی اور فلمی حلقے امید متوقع کررہیں ہیں کہ یہ فلمیں بھرپور بزنس کریں گی۔