لاہور ہائیکورٹ کا سیلز ٹیکس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کا سیلز ٹیکس کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نےایف بی آرکو سیلزٹیکس کےبقایاجات کی براہ راست وصولی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے سردار سٹیل ملز  اوردیگر کی درخواستوں پرسماعت کی، درخواستگزاروں کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئےاور وفاقی حکومت ، ایف بی آر،کمشنران لینڈریونیو سمیت دیگر کو فریق بناتے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر جان بوجھ کر نوٹس جاری نہیں کر رہا تھا , جس کامقصد کاروباری افرادکےبینک اکاؤنٹس سےبراہ راست وصولی کرناہے۔

درخواستگزار وکیل محمد محسن ورک نے کہا کہ سیلز ٹیکس اپیل کی موجودگی میں ٹیکس ریکوری غیر قانونی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سیلز ٹیکس کے بقایا جات کی براہ راست وصولی کا اقدام کالعدم قرار دے۔

ایف بی آر کے وکیل کا کہنا تھاکہ سیلز ٹیکس کے بقایا جات کی وصولی قانون کے مطابق کر رہے ہیں تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سیلز ٹیکس کے بقایا جات کی براہ راست وصولی کو سیلز ٹیکس 2006 کے رول 71 کی خلاف ورزی قراردے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer