(زاہد چودھری) موسم برسات میں ڈینگی وائرس پھر سر اٹھانے لگا، لاہور میں ڈینگی بخار کے ایک مریض کی تصدیق ہوگئی۔
حالیہ موسم برسات میں بارشوں کے باعث ڈینگی وائرس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، لاہور میں ڈینگی کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ گلبرگ کے رہائشی 67 سالہ اظہار علی کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے دوران ڈینگی کے 10 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔