مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کو بڑی دھمکی دیدی

مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کو بڑی دھمکی دیدی
کیپشن: City42 - PTI, PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ستر سالہ دور میں یہ پہلے جعلی الیکشن ہیں، دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود ن لیگ پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے، حکومت بنانا ن لیگ کا حق ہے اگر حق سے روکا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

خبر پڑھیں۔.۔پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کی شروعات ہوگئی

ماڈل ٹائون میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی ممبران کا اجلاس ہوا، تاہم مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے 129 امیدواروں میں سے سعد رفیق، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق سمیت متعدد اراکین اجلاس میں شرکت کے لئے نہ پہنچے، جس پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ چند ایک کے علاوہ تمام ممبران نے شرکت کی۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔لاہور میں چوروں کی دیدہ دلیری، ڈی پی او چکوال کا ہی گھر لوٹ لیا
 اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں کے پی کے میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا موقع دیا، آج جہازوں میں لوگوں کو بٹھا کر بنی گالہ کا طواف کرایا جارہا ہے، اگر اپوزیشن میں آئے تو نواز شریف کے ایک ایک ووٹ کی حفاظت کریں گے تاکہ آنے والے الیکشن میں دھاندلی نہ ہو۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پنجاب کی نگران کابینہ بھی بیوروکریسی کے سامنے بے بس
 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سب نے شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پارلیمانی پارٹی نے شہباز شریف کو اختیار دیا ہے کہ نواز شریف کی مشاورت سے پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ کریں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ہم آخری دن تک بھرپور کوشش کریں گے کسی نے بھیک میں مینڈیٹ نہیں دیا ہے، اگر اپوزیشن میں گئے تو پارٹی ہی اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer