علی ساہی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم شہادت امام علی پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر پولیس فورس کو کی تعریف کی ہے۔
آئی جی پنجاب نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ لاہور پولیس اور صوبہ بھر میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکاروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،
ایگزیکٹو اور ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام یونٹس موثر کوارڈینیشن پر ستائش کے مستحق ہیں۔
یوم شہادت حضرت علی کے پرامن انعقاد میں اضلاع کی انتظامیہ، سیف سٹیز اتھارٹی، سکیورٹی اداروں اور میڈیا نے پنجاب پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کی۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افسران و اہلکار مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں۔