پاکستان میں کرکٹ کی تربیت زوروں پر،  وومینز ٹیم کا کیمپ کل شروع ہو گا

Womens cricket, Pakistan women's cricketers training camp, West Indies women's cricket team, Pakistan west Indies One Day cricket series,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے ساتھٹی ٹونٹی سیریز کے لئے تیاری کاکول میں جاری ہے تو  قومی وومینز کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے لئے تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔ 
پاکستان نیشنل ویمنز ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ کیلئے 20 کرکٹرز کو  بلایا ہے۔ 
کیمپ کے دوران قومی ویمن کرکٹرز دو  انٹرا سکواڈ میچز بھی کھیلیں گی۔

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول

پاکستان وومینز نیشنل کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز وومینز کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوینٹی میچ 18 اپریل سے شروع ہوں گے۔  تین ون ڈے میچ  18، 21 اور 23 اپریل کو ہوں گے۔
یہ تینوں ون ڈے میچ اس لئے زیادہ اہم ہیں کہ یہ آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے ۔

ٹی ٹونٹی سیریز
پاکستان وومینز نیشنل کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز وومینز کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوینٹی میچز 26، 28، 30 اپریل ، 2 اور 3 مئی کو ہوں گے
سیریز کے تمام میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے 
سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان کیمپ کے آخر میں کیا جایئے گا۔