ہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : آج رات موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چترال، دیر،سوات، کوہستان،ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، خیبر، شانگلہ اور بونیرمیں جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔ تا ہم مری،گلیات اور گردونواح میں رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان  ہے جبکہ دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں چند مقا مات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔