محسن نقوی کاکول پہنچ گئے، کھلاڑیوں سے ملاقات، آرمی ٹرینرز کا شکریہ ادا کیا

Mohsin Naqvi, Army School of Physical Training Kakol, City42, Pakistan Cricket Training Camp, PCB, Pakistan Cricket Board
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کاکول میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کا دورہ کیا اور وہاں زیر تربیت کرکٹ کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ کاکول میں آرمی سکول آف ٹریننگ کے ٹرینرز کے تعاون سے لگوایا ہے جس میں کھلاڑی کئی روز سے جسمانی فٹنس کی تربیت لے رہے ہیں۔

 محسن نقوی  نے ٹریننگ کیمپ میں شریک کرکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں دی جا رہی تربیت کا معائنہ کیا۔ 

  محسن نقوی  نے اس  وزٹ کے حوالہ سے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا، "میں پاکستان آرمی کا بے حد مشکور ہوں، جس نے اتنے مختصر وقت میں اتنے تفصیلی اور موثر فٹنس کیمپ کا اہتمام کیا۔""الحمدللہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقابل یقین لگن اور بلند جذبوں سے بہت متاثر ہوں۔ "