کمشنر لاہور کا کالج سمیت دیگر پرائویٹ سکولوں میں قائم امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

کمشنر لاہور کا کالج سمیت دیگر پرائویٹ سکولوں میں قائم امتحانی مراکز کا اچانک دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : نویں جماعت کے سالانہ امتحانات،کمشنر لاہور نے اپوا کالج سمیت دیگر پرائویٹ سکولوں میں قائم امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا جس میں کنٹرولر امتحانات ہمراہ تھے، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ ہر امتحانی مرکز کی ڈیپ چیکنگ ہورہی ہے،کوئی بھی خامی نہیں رہنے دیں گے۔

کمشنر لاہور نے اپوا کالج سمیت دیگر پرائیویٹ سکولوں میں قائم امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ ایک نجی سکول میں قائم امتحانی مرکز میں پرائیویٹ انویجیلیٹر کی موجودگی پر کمشنر لاہور نے اظہار برہمی کیا، کمشنر لاہور نے پرائیویٹ انوجیجلیٹر کو باہر نکال دیا اور سپرنٹنڈنٹ کیخلاف پیڈا کاروائی کی ہدایت کردی۔

محمد علی رنداوھا کا کہنا تھا کہ سپرنٹنٹدنٹس اور ریذیڈنٹ انسپیکٹرز عملہ کی غیر حاضری پر سی ای او ایجوکیشن کو مطلع کریں، امتحانی مراکزپر عملہ کی دستیابی کو یقینی بنانا سی ای او ایجوکیشن اور ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ امتحانات میں ذرا سی بھی غفلت کا مظاہرہ کرنے والے کیخلاف سخت قانونی کاروائی ہورہی ہے، تمام مانیٹرنگ افسران بورڈ کی فہرستوں کے مطابق عملہ کی حاضری کو چیک کررہے ہیں۔