سٹی42: رمضان کے آخری عشرہ میں جب لوگ گناہ بخشوانے کے لئے اعتکاف میں بیٹھ رہے ہیں اور عمرہ پر جا رہے ہیں ایسے بد نصیب بھی ہیں جو گھروں میں گھس کر چوریاں کر رہے ہیں۔ چوہنگ کے علاقے میں گھر میں چوری کی بڑی واردات ۔نامعلوم چور گھر سے ایک کروڑ 65 لاکھ سے زائد مالیت کا اشیا لے گئے۔
چور ای ایم ای سوسائٹی میں ایک شہری زین کے گھر سے ایک کروڑ 65 لاکھ کا سامان لے گئے ۔تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے زین نے بتایا کہ چور ان کے گھر سے 60 تولہ سونا، سعودی ریال ، امریکی ڈالر اور پاکستانی کرنسی لے گئے ۔گھر میں چوری اس وقت ہوئی جب مکین فیملی عزیزوں کے ہائی گئی اور گھر خالی چھوڑ گئی۔ چور گھر کے تالے توڑ کراندر گھسے اور تمام قیمتی اشیاء کا صفایا کر گئے۔ چوری کی یہ واردات گزشتہ رات ہوئی ۔