(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ کے پی کےعلی امین گنڈا پور نے جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی،ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ تک کانفرنس روم میں جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی معاملات اور کے پی کے حوالے سے بات چیت کی گئی،ملاقات میں گزشتہ روز نکالی گئی ریلی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت زیر سماعت مقدمات پر بھی بات چیت کی گئی۔