عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں، امریکی صدر

عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں، امریکی صدر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔ سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

 جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ ممالک مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 امریکی صدر نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ صورتحال کے بعد ایک منصوبہ ہونا چاہیے، دو ریاستی حل کے لیے راستہ نکلنا چاہیے۔

 اپنی بات جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر یہ آج نہیں ہورہا تو مستقبل میں ایسا ہونا چاہیے، ہم ایسا کرسکتے ہیں۔ اسرائیل ایک ایسی پوزیشن میں ہے جہاں اس کا وجود داؤ پر لگا ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بائیڈن کو ترقی پسندوں اور مسلمان اور عرب امریکیوں کے دباؤ کا سامنا ہے جو چاہتے ہیں کہ انتظامیہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم کو لگام دینے کیلئے مزید اقدامات کرے جو حماس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے۔ 

 بائیڈن نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کی کوشش کرنے اور ثالثی کیلئے مذاکرات پر زور دیا ہے جس سے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں مزید انسانی امداد پہنچ سکتی ہے۔ 

 جنوری کے آخر میں بلوم برگ نے رپورٹ دی تھی کہ اسرائیل حماس جنگ کے بعد سعودیوں نے امریکی دفاعی مذاکرات دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔