(کومل اسلم)شہر لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود،بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔لاہور کا درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اگر بات کریں آلودگی کی تو شہر لاہور میں ،ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 155 ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان کا شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر آ گیا۔
یو ایس قونصلییٹ میں آلودگی کی شرح 172, سید مراتب علی روڈ 166 ,جوہر ٹاؤن میں126 کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔