ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 76 روپے سستا ہو گیا

LPG price in Pakistan, OGRA Notification, City42, ARAMCO CP,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج یکم اپریل کو  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے  ایل پی جی سستی کرنے کا حکمنامہ بھی جاری کیا۔ اس نوٹیفیکیشن کے مطابق اوگرا  نے   فی کلو  ایل پی جی 6 روپے 45پیسے سستی کردی،  اپریل کے مہینے کے لئے  فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 250روپے 34پیسےمقرر کی گئی ہے۔

 ایل پی جی کا 11.8 کلوکاگھریلو سلنڈر 76روہے 9 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2954روپے3 پیسےمقرر کی گئی ہے۔ مارچ میں ایل پی جی گھریلو سلنڈر 3030روپے 12 پیسے کا تھا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا   اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت  سعودی عرب کی کمپنی آرام کو کی سی پی اور ڈالر کے پاکستانی کرنسی کے ساتھ ایکسچینج رہٹ سے منسلک ہے۔ مارچ کے دوران آرام کو  سی پی  2.8 فیصد کم ہوئی اور ڈٓلر بھی پاکستانی کرنسی کے مقابلہ میں  0.25 فیصد سستا ہوا۔ اس تناسب سے پاکستان مین ایل پی جی کی قیمت  11.8 کلو گرام سلنڈر کے لئے  76  روپے 9 پیسے کم کر دی گئی ہے۔