مکہ مکرمہ میں ہزاروں بھکاری حوالات میں بند، مزید ہزاروں بھیک مانگنے پہنچ گئے

Beggers in Saudi Arabia, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عالم اسلام کے مقدس شہر  مکہ مکرمہ میں  آج کل دنیا بھر کے بھکاریون نے یلغار کر رکھی ہے۔ مکہ مکرمہ کی پولیس   ساڑھے چار ہزار کے لگ بھگ بھکاریوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر چکی ہے لیکن اس دوران مزید ہزاروں بھکاری مکہ کی گلیوں، بازاروں اور حرم شریف کے اطراف میں بھیک مانگنے کے لئے آ گئے ہیں۔

سعودی عرب میں بھیک مانگنا ممنوع اور قابلِ تعزیر جرم ہے لیکن وہاں خاص طور سے مقدس شہروں میں بھیک دینے والے اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ دنیا بھر سے لوگ جن میں بھیک مانگنے کا پیشہ نہ کرنے والے بھی شامل ہوتے ہیں مقدس ایام خصوصاً رمضان اور حج کے دوران عمرہ یا حج کا ویزہ لگوا کر وہاں پہنچ جاتے ہیں اور پولیس سے بچتے بچاتے بھیک مانگتے رہتے ہیں۔ 

سعودی عرب کے ڈائریکٹر ادارہ امنِ عامہ کے مطابق گداگروں کے خلاف کارروائی  میں 4 ہزار 345 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔مسجد الحرام اور  دیگر مقامات پر محکمہ انسدادِ گداگری کی ٹیمیں بھی تعینات ہیں۔

سعودی عرب کے محکمہ امنِ عامہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیشہ ور گداگروں کو خیرات نہ دیں۔