ویب ڈیسک: اولیا کی سرزمین ملتان میں سیاسی، معاشی، سیکیورٹی حالات سے تنگ شہریوں نے قانون ہاتھ میں لے لیا ۔
تفصیلات کےمطابق ملتان کے علاقے اڈا متی تل میں 3نامعلوم ڈاکو وں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہونے لگے ، شہریوں نے شورویلا کیا تو ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس سے موقع پر موجود 2 افراد زخمی ہو گئے ۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد موقع پر شہریوں نے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے،جبکہ ایک ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی شہریوں کی شناخت نواز اور جنید کے نام سے ہوئی ہے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ شہریوں کی حالت تشویشناک ہے ۔