پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: PDM meeting, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ماڈن ٹاﺅن میں واقع رہائشگاہ پر پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آصف زرداری، فضل الرحمان ،بلاول بھٹو ،نوازشریف اورمریم نواز نے شرکت کی،اجلاس میں چودھری سالک ، خالد مقبول صدیقی ودیگر اتحادی رہنما بھی شریک ہوئے ۔

 پی ڈی ایم اور اتحادی پارٹی سربراہوں نے فل کورٹ نہ بنانے 3 رکنی بنچ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا، پارٹی ذرائع کاکہناتھا کہ اجلاس کے شرکا نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ، یہی بنچ ماضی قریب میں ہماری حکومت کیخلاف فیصلے دے چکاہے ،فل کورٹ کا مطالبہ تمام جماعتوں کا مشترکہ ومتفقہ مطالبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق شرکا کو وزیرقانون اور اٹارنی جنرل نے بائیکاٹ فیصلے کے مضمرات سے آگاہ کیا،شرکا نے سپریم کورٹ کا یکطرفہ فیصلہ آنے پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف نے تجویز دی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو 3 رکنی بنچ کا بائیکاٹ کرنا چاہئے ۔

Bilal Arshad

Content Writer