سعید احمد :رمضان المبارک میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں قدرے بہتری، طلب کے مقابلے میں رسد بہتر ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں بھی استحکام آ گیا، ہفتے کے روز برائلر مرغی کا گوشت 438 روپے فی کلو کی سطح پہ برقرار رہا۔
شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام، گوشت کی سرکاری قیمت 438 روپے کلو برقرار رہی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 284 روپے جبکہ پرچون ریٹ 292 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 255 روپے فی درجن ریٹ برقرار رہی، انڈوں کی پیٹی 7530روپے میں فروخت ہوئی۔