(مانیٹرنگ ڈیسک) مارچ کے ایک ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر 22 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا، ماہانہ رپورٹ جاری کر دی گئی۔
مارچ کے مہینے میں ڈالر اور دیگر کرنسی کی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق مارچ کے ایک ماہ میں ڈالر 261 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 79 پیسے پر پہنچ گیا۔ ایک ماہ میں روپے کی قدر میں 8.52 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 روپے مہنگا ہوا، مارچ کے ایک ماہ میں ڈالر 267 روپے سے بڑھ کر 287 روپے پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق درآمدی بل کی طلب پر ڈالر کی خریداری دیکھی گئی، بیرونی قرض کی ادائیگی پر بھی روپیہ دباؤ کا شکار رہا۔
ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ کے ایک ماہ میں یورو 31 روپے مہنگا ہو کر 311 روپے پر پہنچ گیا۔ برطانوی پاونڈ 36 روپے مہنگا ہو کر 353 روپے پر جا پہنچا۔ اسی طرح مارچ کے ایک ماہ میں امارتی درہم 3.10 روپے مہنگا ہوکر 77.80 روپے پر پہنچ گیا جبکہ ایک ماہ میں سعودی ریال 5.60 روپے اضافے سے 76.30 روپے پر جا پہنچا۔