ویب ڈیسک: لاہور کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل کے دوران کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کی ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔