(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کے کراچی کے سیکرٹری محمد سلمان کی گمشدگی پر بھارتی میدان تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی ۔
محمد سلمان کی بازیابی کیلئے کراچی کے آرٹلری میدان تھانے کی پولیس سے استدعا کی گئی ہے۔گمشدگی کی درخواست محمد سلمان کے بھائی محمد راشد خان کی جانب سے جمع کرائی گئی، سلمان کے دوست و عزیزوں کے مطابق آخری بار رابطہ پریس کلب پر ہوا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق محمد سلمان کی گمشدگی اغواء کا شبہ ہے اور اس لیے مقدمہ درج کرایا جا رہا ہے، ساتھ ہی اپیل کی گئی کہ سلمان کی بازیابی کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سوشل میڈیا سیکریٹری محمد سلمان خان بھی کل بروز جمعہ 31 مارچ سے لاپتہ۔ محمد سلمان خان جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے اس کے بعد سے ان سے کوئی رابطہ نہیں اور انکا موبائل بھی آف ہے۔ #ReleaseSalmanKhan pic.twitter.com/lISONN615W
— PTI Karachi Official (@PTI_KHI) April 1, 2023