ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، عدالت نے کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مستردکردی،عدالت نے اکبر ایس بابرکو کیس کی کارروائی سے الگ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست بھی مستردکردی،اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کیخلاف درخواست خارج کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔